Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / چھ سالہ لڑکے کی موت پر امریکہ میں دو عہدیداروں کی گرفتاری

چھ سالہ لڑکے کی موت پر امریکہ میں دو عہدیداروں کی گرفتاری

شکاگو 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست لوئیسانہ میں ایک چھ سالہ لڑکے کو گولی مارے جانے کے معاملہ میں دو نفاذ قانون کے عہدیداروں کو قتل اور اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جیریمی مرڈس کی فائرنگ میں ہلاکت سے امریکہ میںپولیس فورس کی شبیہہ مزید متاثر ہوگی ۔ پہلے ہی پولیس فورس پر کئی طرح کے الزامات ہیں ۔ کیس کے سلسلہ میں مارشلس نوریس گرین ہاوز اور ڈیرک اسٹافورڈ کو انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا ہے ۔ ان پر ایک کار کا تعاقب کرے کا الزام ہے جس میں بچہ کا والد بھی زخمی ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT