Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چھ فاسٹ بریڈرس ری ایکٹرس کی تعمیر کا فیصلہ

چھ فاسٹ بریڈرس ری ایکٹرس کی تعمیر کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (پی ٹی آئی) محکمہ ایٹمی توانائی کے ادارہ بھارتیہ نبھیکیہ ودیوت نگم لمٹیڈ (بھوانی) نے آئندہ 15 سال کے دوران ملک میں چھ جدید فاسٹ بریڈر ری ایکٹرس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ بھوانی کے مینجنگ ڈائرکٹر پی چنگلا پانڈی نے یہاں منعقدہ ایک بین ا لاقوامی کانفرنس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چینائی سے 70 کیلو میٹر دور کلیکمہ میں 500 میگا واٹ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر مارچ یا اپریل 2016 ء سے کارکرد ہوجائے گا ۔ ایک سال تک اس کی کامیاب کارکردگی کی صورت میں دیگر مقامات پر ایسے مزید چار ری ایکٹرس قائم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT