Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / چھ قومی ہاکی ٹورنمنٹ ہندوستان کو جرمنی نے ہرایا

چھ قومی ہاکی ٹورنمنٹ ہندوستان کو جرمنی نے ہرایا

ویلنشیا ، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مینس ہاکی ٹیم نے چھ قومی انوٹیشنل ٹورنمنٹ میں اپنی مہم کی مایوس کن شروعات کی جیسا کہ انھیں اپنے اوپننگ میچ میں گزشتہ روز یہاں جرمنی کے مقابل 0-4 کی کراری شکست برداشت کرنی پڑی۔ فرسٹ کوارٹر میں طوفانی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی نے پانچویں منٹ میں میٹس گرامبش کے ذریعہ سبقت حاصل کی۔ چند منٹ بعد گرامبش نے جرمنی کی سبقت دوگنی کردی ، پھر ماریز فورسے نے تیسرا گول 14 ویں منٹ میں اسکور کیا اور جرمن ٹیم 3-0 کی سبقت پر فرسٹ بریک لیا۔ انڈیا نے سکنڈ کوارٹر میں طاقتور واپسی کی اور جلد ہی جرمن ڈیفنس میں دراڑیں ڈالنا شروع کیا مگر فائنل کوارٹر تک بھی انڈیا کا گول نہ ہوا جبکہ 57 ویں منٹ میں جرمنی نے چوتھا گول کیا۔

TOPPOPULARRECENT