Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / چھ مکانات میں سرقہ کی واردات ،56 تولہ چاندی آدھار تولہ سونا اور 23 ہزار نقد رقم کا سرقہ

چھ مکانات میں سرقہ کی واردات ،56 تولہ چاندی آدھار تولہ سونا اور 23 ہزار نقد رقم کا سرقہ

شمس آباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے مواضعات پداتیری اور تونڈپلی مںی چھ مکانات میں سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد کے موضع پداتیرا میں پانچ مکانات اور تونڈپلی میں ایک مکان میں سرقہ کیا گیا ۔ جس میں پداتیرا کے لکشمی بائی ، مونی ، لالی کے لکشمی اور ایم نکن شدید گرمی کی وجہ سے افراد خاندان کے ہمراہ مکان کے آنگن میں سو گئے تھے صبح نیند سے بیدار ہونے پر ان کے پیروں سے چین اور گلہ سے ہار غائب تھا جملہ 56 تولہ چاندی ، آدھا تولہ سونا کا سرقہ ہوا تھا ۔ ایک اور مقام تونڈپلی مںی آر سگنماں اور اس کے افراد خاندان شدید گرمی کی وجہ سے مکان کا دروازہ کھلا رکھ کر سو گئے تھے ۔ صبح دیکھا تو ان کی الماری سے 23 ہزار روپئے اور دو گرام سونے کا ہار غائب تھا ۔ تمام متاثرہ خواتین نے شمس آباد پولیس اسٹیشن پہونچکر شکایت درج کروائی ۔ انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سارقین کی تلاش شروع کردی اور بتایا کہ سارقین کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT