Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’چھ پوائنٹس کیساتھ تبریز سے واپس ہوں گے‘‘نکولائی ایڈم

’’چھ پوائنٹس کیساتھ تبریز سے واپس ہوں گے‘‘نکولائی ایڈم

ایران کے ہاتھوں شکست کے بعد لبنان کیخلاف کامیابی کیلئے ہندوستان کا عزم
تبریز19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گروپ ای کے 17 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے فٹبال میچ میں میزبان ایران کے خلاف صفر کے مقابلے تین گول سے اپنی افسوسناک شکست کے بعد ہندوستان نے لبنان کے خلاف مقابلہ میں بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے اور چھ پوائنٹس کے ساتھ تبریز سے اپنے ملک واپس ہونے کا عزم کیا ہے۔ ہندوستان کو تاحال دو میچوں میں کامیابی کے ساتھ تین پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔ اس نے پہلے میچ میں ……… پر 5-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستانی کوچ نکولائی ایڈم نے اے آئی ایف ایف ڈاٹ کام سے کہاکہ ’’ہمارا مقصد چھ پوائنٹس کے ساتھ تبریز سے واپس ہونا ہے۔ میں اپنے نظریہ پر اٹل ہوں کہ اگر ہم اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ کھیلتے تو یقینا ہم ایران کے خلاف جیت سکتے ہیں۔ ایران جیت کا مستحق تھا۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ’’میرا یہ پختہ ایقان ہے کہ شہر تبریز میں موجود فٹبال ٹیموں کے مقابلے فٹنس کے اعتبار سے ہم کافی بہتر و مستحکم ہیں اور ہم طاقتور ترین چمپئنس بھی ہیں۔ گوا اور جرمنی میں ہم نے سخت محنت کی تھی اور میں اُمید کرتا ہوں کہ ہماری فٹنس کی بنیاد پر ہم یہاں اپنے آئندہ میچ میں حکمت عملی اور تکنک کے اعتبار سے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے‘‘۔ نکولائی ایڈم نے گزشتہ روز ایران کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی شکست کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے بچے (17 سال سے کم عمر فٹبال کھلاڑی) کھیل کے میدان پر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکتے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’ایران کے خلاف جارحانہ اور دیانتدارانہ کھیل ہمارا مقصد تھا۔ میرے کھلاڑیوں نے یہ کرنے کی کوشش کی وہ میدان پر دیانتدار رہے لیکن جارحیت کا مظاہرہ نہیں کرسکے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT