Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیارٹی : پیس ، دھونی کی اشیاء کا ہراج

چیارٹی : پیس ، دھونی کی اشیاء کا ہراج

کولکاتا ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس لجنڈ لینڈر پیس کے ومبلڈن مکسڈ ڈبلز وننگ راکٹس اور انڈیا کے لمیٹیڈ اوورز کیپٹن مہندر سنگھ دھونی کے کیپنگ گلووز اور پیاڈز سے اسپورٹس ویب سائٹ xtratime.in کے زیراہتمام ایک چیارٹی ایونٹ کے دوران ترتیب وار 1.5 لاکھ اور 1 لاکھ روپئے حاصل ہوئے ہیں۔ درحقیقت، لینڈر کے راکٹس سابق ہندوستانی کھلاڑی اور بنگال کیپٹن منوج تیواری نے خریدے، جنھوں نے ٹینس اسٹار کو ’’تمام اسپورٹس پرسنس کیلئے باعث ِتحریک‘‘ قرار دیا، جو اپنے متواتر ساتویں اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ یہ آکشن موہن بگان کے زبردست شائق باپی ماجھی کی مدد کیلئے منعقد کیا گیا ہے، جو جگر کے کینسر سے دوچار ہیں ۔ ان کے علاوہ ایسٹ بنگال کے حامی آنجہانی آلپ چکرورتی کی فیملی کا مالی تعاون کرنا بھی اس آکشن کا مقصد ہے۔ بتایا گیا کہ ہراج سے جملہ 14 لاکھ روپئے کی رقم اکٹھا ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT