Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چیالنجرسیول سرویس اکیڈیمی کا کل افتتاح

چیالنجرسیول سرویس اکیڈیمی کا کل افتتاح

سہائتا ٹرسٹ کے کوچنگ اکیڈیمی میں سیول سرویسز اور مسابقتی امتحانات کی کوچنگ۔ اے کے خان کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں اپنی نوعیت کی منفرد چیالنجرسیول سرویس اکیڈیمی کا اتوار 8؍مئی کی شام آر ٹی سی آڈیٹوریم باغ لنگم پلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں افتتاح عمل میں آئے گا۔ یہ اکیڈیمی امریکی این جی او IMRC کے انڈین چیاپٹر سہائتا ٹرسٹ کے زیر اہتمام حمایت نگر میں قائم کی جارہی ہے جہاں سیول سرویسز کے امتحانات کی کوچنگ دی جائے گی۔ ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو جناب اے کے خان نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ مسٹر اوماپتی، جناب سید انیس الدین سی ای او سہائتا ٹرسٹ اور مکیش سہائے ڈائرکٹر سہائے اکیڈیمی اس موقع پر موجود تھے۔ جناب اے کے خان جو خود بھی آئی پی ایس ہیں چیالنجر آئی اے ایس اکیڈیمی کے چیف اڈوائزر ہیں‘ میڈیا کو بتایا کہ سہائتا ٹرسٹ اور IMRC کی سماج کے مستحق طبقات کے لئے فلاحی خدمات کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے چیالنجر سیول سرویس اکیڈیمی کی رہنمائی سے اتفاق کیا ہے‘ کیوں کہ ان کا یہ ایقان ہے کہ اس سے سماج کے مستحق طبقات کے طلباء کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یونین پبلک سرویس کمیشن کے نصاب اور امتحانات کے طریقہ کار میں وقفہ وقفہ سے تبدیلی آتی رہتی ہے۔ یا تو موجودہ اکیڈیمیوں کو اپنے آپ کو عصری سانچوں میں ڈھالنے کی ضرورت ہے یا پھر نئی اکیڈیمیوں کی ضرورت ہے جو نئے چیالنجس کے مطابق امیدواروں کو امتحانات کی تیاری کرواسکتے ہیں ۔ جناب اے کے خان نے امید ظاہر کی کہ چیالنجر سیول سرویس اکیڈیمی نئے چیالنجس سے ہم آہنگ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اکیڈیمی کا ماحول، انفراسٹرکچر اور اکیڈیمک فیکلٹی، قطعی مختلف ہے۔ امیدواروں کی ان کی ذہنی ہم آہنگی کے ساتھ رہنمائی کی جائے گی۔ لائبریری اور انٹرنیٹ سے مکمل استفادہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔جناب اے کے خان نے ایک سوال کے جواب میں کہ آیا ایک آئیڈیل سیول سرویس اکیڈیمی کیسی ہونی چاہئے کہا کہ اکیڈیمی کو ہر ایک امیدوارکی ضروریات سے واقفیت ہو۔ امیدواروں کو اپنے اطراف و اکناف کے حالات سے مکمل طور پر جو باخبر رکھ سکے۔ مسابقتی امتحان اور امتحانات کے بدلتے ہوئے نظام کے مطابق خود کو ڈھال سکے۔ سینئر سیول سرونٹس اور ماہرین تعلیم کی خدمات سے استفادہ کرسکے۔جناب  اے کے خان نے کہا کہ ایک اچھے امیدوار کے لئے کم از کم اٹھارے مہینے کی تیاری ضروری ہے۔ کمیونیکیشن اسکلس میں عبور ناگزیر ہے۔ امیدوار کو دو تین مرتبہ سیول سرویسز امتحانات میں شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگزامنیشن سسٹم، ذہانت، دماغی صلاحیت ڈسپلن اس کی قوت ارادی اور اولوالعزمی کی آزمائش ہوتی ہے ۔ جناب اے کے خان نے بتایا کہ اس سال کل ہند سطح پر تقریباً 9لاکھ امیدوار سیول سرویسز امتحانات میں شرکت کریںگے ان میں سے اقلیتی امیدواروں کی تعداد 25ہزار تا 40 ہزار ہوسکتی ہے۔ یہ ان کی آبادی کے تناسب سے بہت کم ہے۔ اس کے لئے شعور کی بیداری کی ضرورت ہے۔جناب سید انیس الدین سی ای او نے سہائتا ٹرسٹ کی سرگرمیوں اور خدمات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ چیالنجرس سیول سرویس اکیڈیمی سیول سرویس کے علاوہ بینکنگ، ریلویز، اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن، سی پی ایف وغیرہ کے امتحانات کی بھی کوچنگ دے گی۔ تین مرحلوں پر مشتمل اینٹی گریٹیڈ کوچنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ یا ڈگری کے ساتھ سیول سرویسز کوچنگ دی جائے گی۔ ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ڈائرکٹر اکیڈیمی مکیش سہائے نے جو گذشتہ بیس برس سے سیول سرویسز کوچنگ دے ہے ہیں‘ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT