Friday , July 21 2017
Home / Top Stories / چیتن بھگت کا جنید بمقابلہ امرناتھ حملہ کے متعلق ٹوئٹ بنا موضوع بحث

چیتن بھگت کا جنید بمقابلہ امرناتھ حملہ کے متعلق ٹوئٹ بنا موضوع بحث

نئی دہلی: چیتن بھگت نے ایک او رمرتبہ وہی کام کیا!تازہ واقعہ میں ممتاز مصنف جو ہمیشہ کچھ کچھ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں نے اس بار امرناتھ یاترا پر متنازع ٹوئٹ کیا۔

چلتے ٹرین میں 16سال کے معصوم حافظ جنید پر بلب گڑ میں ہوئے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے چیتن بھگت نے ٹوئٹ کیا’’ جب جنید کا انتقال ہوا ‘ میڈیا نے وہ مسلمان تھا ہونے کی وجہہ سے مارا گیا۔ لہذا وہ کیوں نہیں کہتے کہ امرناتھ دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے ہندوہونے کے سبب مارے گئے‘‘

متنازع ٹوئٹ سوشیل میڈیا پر کافی ردعمل پیش کیاجارہا ہے۔ مصنف کے ٹوئٹ کو ممتاز صحافی راجدیپ سردیسائی اور رانا ایواب نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT