Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / چیرلہ پلی جیل میں خود کشی کا واقعہ

چیرلہ پلی جیل میں خود کشی کا واقعہ

حیدرآباد ۔ 5ستمبر ( سیاست نیوز) چیرلہ پلی جیل میں مشتبہ طور پر خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ جیل حکام کا کہنا ہیکہ قیدی کی صحت ناساز تھی جس کو حالیہ دنوں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 31سالہ بھنڈاری گاندھی ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ اس نے جیل میں بلندی سے چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کیا ۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ تاہم جیل حکام اور انتظامیہ کا کہنا ہیکہ گذشتہ روز 3ستمبر کو اسے سزا سنائے جانے کے بعد سے اس کی حالت اچانک بگڑ گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT