Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن  سید اکبر حسین کی آج نرمل آمد

چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن  سید اکبر حسین کی آج نرمل آمد

نرمل ۔ 23 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے اقلیتی فینانس کارپوریشن چیرمین مسٹر سید اکبر حسین آج پہلی مرتبہ ضلع نرمل کے دورہ پر آ رہے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب مسٹر سید اکبر حسین بحیثیت چیرمین اقلیتی فینانس تلنگانہ منتخب ہونے کے بعد مسلسل اضلاع کے دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں کی کڑی یہ نرمل کا دورہ ہے ۔ جہاں وہ اقلیتوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے اور حکومت کو رپورٹ پیش کریں گے ۔ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز نرمل میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT