Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو کابینی درجہ

چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو کابینی درجہ

حیدرآباد۔ 9۔ مئی  ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایس ست نارائنا ایم ایل اے راما گنڈم ضلع کریم نگر کو کابینی درجہ عطا کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج احکامات جاری کئے ۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ صدرنشین آر ٹی سی کو تین سالہ میعاد کیلئے کابینی درجہ حاصل رہے گا ۔ تمام محکمہ جات کے سربراہوں ، ضلع کلکٹرس ، سپرنٹنڈنٹس آف پولیس اور کمشنران پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صدرنشین کے دورہ اضلاع کے موقع پر کابینی درجہ کے مطابق سہولتیں فراہم کریں۔ ریسیڈنٹ کمشنر تلنگانہ بھون نئی دہلی کو بھی اسی طرح کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT