Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چیرپرسن ویملواڑہ اور سابق ایم پی کی ٹی آر ایس میں شمولیت

چیرپرسن ویملواڑہ اور سابق ایم پی کی ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کی موجودگی میں ویملواڑہ ضلع کریم نگر کے چیرپرسن این اوما لکشمی راجیم، سرسلہ کے سابق ایم پی پی جی راجنا اور دوسروں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ کے ٹی راما راؤ نے ان قائدین کا استقبال کیا اور کہا کہ کریم نگر میں ٹی آر ایس کے استحکام میں مدد ملے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ویملواڑہ حلقہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے حکومت اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں آبپاشی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیوڑلہ پراجکٹ کے ذریعہ 2لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا سے کئے گئے معاہدہ کے تحت کریم نگر، عادل آباد اور نظام آباد اضلاع کو فائدہ ہوگا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے اقدامات سے متاثر ہوکر دیگر جماعتوں کے قائدین شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT