Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیریال میں خواتین کا خالی گھڑوں کے ساتھ احتجاج

چیریال میں خواتین کا خالی گھڑوں کے ساتھ احتجاج

مدور ۔ /24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیریال ٹاؤن کے مختلف محلوں میں گزشتہ دو ماہ سے پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے ۔ زیرزمین سطح آب میں کمی واقع ہونے کے باعث کئی دستی بورویلز خشک ہوچکے ہیں ۔ مقامی گرام پنچایت کی جانب سے کم پریشر کے ساتھ محض 20 منٹوں کے لئے نلوں کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے جو کہ عوام کی ضروریات کی تکمیل کے لئے ناکافی ہے ۔ عوام کو پینے کے لئے پانی اضافی قیمت دے کر خریدنا پڑرہا ہے ۔ جس سے عوام بالخصوص غریب طبقہ کو زبردست مالی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔ اس ضمن میں مقامی خواتین نے آج خاتون قائدین داسری کلاوتی ، فرحانہ بیگم ، اومادیوی اور دیگر کی قیادت میں خالی گھڑوں کے ساتھ دفتر گرام پنچایت پر احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ نیز چیریال ٹاؤن میں قلت آب کو دور کرنے کے لئے فی الفور خصوصی اقدامات کرنے جنگی خطوط پر ٹینکروں کے ذریعہ تمام محلہ جات پانی سربراہ کرنے کا سرپنچ ارونا سے پرزور مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT