Friday , April 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیریال میں سابقہ صدرمنڈل پریشد کا اقدام خودکشی

چیریال میں سابقہ صدرمنڈل پریشد کا اقدام خودکشی

مدور۔/15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پریشد چیریال کی سابقہ صدر ٹی اوما رانی صدر بھارتیہ جنتا مہیلا مورچہ ضلع سدی پیٹ نے کل رات بھاری مقدار میں نیند آور گولیاں کھاکر اقدام خودکشی کرلی جن کو نازک حالت میں قریبی رشتہ داروں نے چیریال دواخانہ سے رجوع کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید بہتر علاج کیلئے جنگاؤں کے ایک خانگی دواخانے میں شریک کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پائے گئے خودکشی نوٹ میں ٹی اوما رانی نے سابق رکن اسمبلی کموری پرتاپ ریڈی پر دھوکہ دہی کرنے اور فروخت کی گئی زرعی زمین کی پوری قیمت بروقت ادا نہ کئے جانے کے باعث سخت ذہنی تناؤ میں انتہائی اقدام کرلینے کا انکشاف کیا گیا۔ نیز اپنی موت پر راست سابقہ رکن اسمبلی کموری پرتاپ ریڈی کو ذمہ دار قرار دے کر سخت قانونی کارروائی کرنے کی خواہش کی گئی۔ دریں اثناء آج نمائندہ سیاست کے اس ضمن میں وضاحت طلب کرنے پر مسٹر کموری پرتاپ ریڈی سابق رکن اسمبلی نے ٹی اوما رانی کے تمام الزامات کی سختی کے ساتھ تردید کی اور کہا کہ تین سال قبل خریدی گئی زرعی اراضی کی پوری قیمت ادا کردی گئی ہے جس کے تمام رسائد و شواہد موجود ہیں تاہم اوما رانی ہی انہیں زائد رقومات کی طلبی کیلئے بلیک کرتے ہوئے ہراساں کررہی تھی۔

پرجا وانی میں درخواستوں کی
تعداد صفر
مدور۔/15فبروری، ( نامہ نگار ) سدی پیٹ ضلع کے مدور منڈل میں پیر کے دن پرجاوانی میں عوام کی طرف سے درخواستوں کی تعداد صفر رہی۔ تحصیلدار آفس میں منعقدہ پرجاوانی میں لوگ درخواستیں دینے کیلئے آگے نہیں آئے کیونکہ گذشتہ دی گئی درخواستوں کے مسئلہ کو حل نہ کرنے کی وجہ سے لوگ ناخوش ہیں اور ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ عوام کی طرف سے سابقہ درخواستوں کی فوری یکسوئی کی گذارش کی گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT