Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیریال میں فائر اسٹیشن کا قیام ناگزیر

چیریال میں فائر اسٹیشن کا قیام ناگزیر

مدور /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ورنگل نلگنڈہ کریم نگر اور میدک سے جڑے ہوئے سرحدی ٹاون چیریال میں پیش آنے والے ناگہانی صورتحال و کسی بھی آتشزدگی کی واردات سے نمٹنے کیلئے درکار آتش فرو کا عملہ نہ ہونے کے باعث مقامی عوام کو شدید نقصانات پیش آرہے ہیں ۔ زائد از دو دہوں سے چیریال منڈل کے عوام کامطالبہ ہے کہ چیریال ٹاون میں فائر اسٹیشن قائم کیا جائے تاہم ہر وقت عوام کو مایوسی بھی میسر ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی جنگاؤں میں شامل جنگاؤں ٹاون و منڈل کے علاوہ چیریال ، مدور ، بچناپیٹ ، نرمٹہ ، لنگالا ، گھن پور ، دیورپلی کیلئے صرف ایک فائر اسٹیشن جنگاؤں میں موجود ہے جو کہ مذکورہ منڈلوں میں پیش آنے والے اچانک آتشزنی سے نمٹنے کیلئے ناکافی ہے ۔ نیز مذکورہ منڈلوں کے مواضعات تقریباً جنگاؤں ٹاون سے زائد از 40 کیلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں ۔ اچانک آگ بھڑکنے و شاٹ سرکٹس سے ہونے والے وارداتوں میں فائر انجن کے پہونچنے تک عوامی املاک خاکستر ہوجارہی ہے ۔ جس کے باعث عوام بالخصوصی تاجرین کا لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوسکتا ہے ۔ چیریال مدور کے عوام نے ریاستی حکومت سے فوری اس ضمن میں متوجہ ہوکر چیریال ٹاون میں فائر اسٹیشن قائم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT