Saturday , October 21 2017
Home / بچوں کا صفحہ / چیری کی گولی

چیری کی گولی

بچو!چیری پھل تو ہم سبھی شوق سے کھاتے ہیں ۔ پہاڑی علاقوں کا یہ تحفہ تو اب میدانی علاقوں میں بھی عام ہوچکا ہے ۔ تاہم امریکہ میں مقیم ایک ہندوستانی سائنسداں مرالی نائیر نے چیری کا ایک نیا رخ عیاں کیا ہے۔

مٹھی بھر کھٹی چیریوں میں درد دور کرنے کی صلاحیت ، ایسپرین سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس قدرتی دوا میں ایسپرین کے مقابلے کچھ خواص 15 گنا سے بھی زائد ہوتے ہیں ۔ ان پھلوں کو استعمال کرنے والوں میں جوڑوں اور گٹھیا کا درد بھی کم ہوتا ہے ۔ دل کے دورے بھی کم پڑتے ہیں ۔ محض 20 چیریوں میں 250 ، 125 ملی گرام ایسے مادے پائے گئے جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں ۔ یہ جسم میں آزاد برق پاروں یا فری ریڈیکلس کو بننے سے روکتے ہیں ۔ یہ فری ریڈیکلس سیلوں  ( خلیوں ) کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ دل کی بیمایاں ، کینسر ، گٹھیا بھی پیدا کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT