Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / چیف الیکشن کمیشن سے صدر کانگریس مغربی بنگال کی شکایت

چیف الیکشن کمیشن سے صدر کانگریس مغربی بنگال کی شکایت

کولکتہ ۔ 13 ۔ اپریل(سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کانگریس کے صدر مسٹر ادھیر چودھری نے آج چیف الکٹورل آفیسر سنیل گپتا اور ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر سندیپ سکنیہ کو ریاست میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات منعقد کروانے میں ناکامی پر ہٹادینے کا مطالبہ کیا۔ چیف الیکشن کمشنر ایس نسیم زیدی کو موسومہ ایک مکتوب میں انہوں نے کہا کہ 11 اپریل کو ٹیلی ویژن چیانلوں پر ہم نے دیکھا کہ حکمراں جماعت کارکنان پولنگ بوتھس پر قبضہ کرتے ہوئے لوٹ لیا اور انتخابی عمل میں رکاوٹ سے عوام اپنے حق رائے دہی سے استفادہ نہیں کرسکتے۔

TOPPOPULARRECENT