Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ کی صیانت وقف اراضی کی مساعی میں رکاوٹ

چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ کی صیانت وقف اراضی کی مساعی میں رکاوٹ

محبوب نگر میں ایم اے منان فاروقی کیخلاف ایف آئی آر، چیرمین بورڈ کا پولیس سے ربط
حیدرآباد۔/27مئی، ( سیاست نیوز) چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ ایم اے منان فاروقی کے خلاف محبوب نگر میں ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ اوقافی جائیدادوں کی صیانت کے سلسلہ میں ان کی کاوشوں پر روک لگانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں اسمبلی کی وقف کمیٹی نے محبوب نگر ضلع کا دورہ کیا تھا۔ اس دورہ میں عوامی نمائندوں کے ہمراہ چیف ایکزیکیٹو آفیسر ایم اے منان فاروقی موجود تھے۔ وقف کامپلکس محبوب نگر کے تنازعہ کی یکسوئی کے سلسلہ میں کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں اور بتایا جاتا ہے کہ بعض مقامی افراد نے چیف ایکزیکیٹو آفیسر سے دھمکی آمیز لہجہ میں گفتگو بھی کی۔ اسی دن محبوب نگر ٹاؤن سے کافی دوری پر واقع موضع کولم پلی میں واقع درگاہ قدرت اللہ حسینیؒ کا واٹر ٹینک منہدم ہوگیا اور ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واٹر ٹینک وقف بورڈ نے تعمیر نہیں کیا تھا بلکہ کسی عقیدت مند کی جانب سے زائرین کو پانی کی سربراہی کے سلسلہ میں تعمیر کیا گیا تھا۔ واٹر ٹینک کے انہدام کے بعد مقامی افراد نے چیف ایکزیکیٹو آفیسر اور متولی کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT