Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / چیف جسٹس آف انڈیا اور سپریم کورٹ کے 6 ججوں کی عدالت میں طلبی

چیف جسٹس آف انڈیا اور سپریم کورٹ کے 6 ججوں کی عدالت میں طلبی

کولکتہ ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کلکتہ ہائیکورٹ کے جج جسٹس سی ایس کرنن نے آج چیف جسٹس آف انڈیا اور سپریم کورٹ کے دیگر 6 ججس کو اپنی ’’رہائشی عدالت‘‘ کے اجلاس پر 28 اپریل کو حاضر ہونے کا حکم دیا۔ ان کا دعویٰ ہیکہ ان ججس نے ان کی ’’بلاوجہ اور دانستہ طور پر رسواء کرنے والے عزائم کے ساتھ‘‘ توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ججس کو قانون انسداد مظالم برایس سی ؍ ایس ٹی کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہیکہ ان کے ساتھ تعصب برتا جارہا ہے کیونکہ وہ دلت ہیں۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ازخود عدالتی حکمنامہ اپنی رہائش گاہ سے جاری کیا ہے۔ اپنے دستخط شدہ حکمنامہ میں جسٹس کرنال کا کہنا ہیکہ 31 مارچ اور 7 معزز ججوں نے فیصلہ سناتے ہوئے درج فہرست ذاتوں اور درج قبائل پر مظالم کے انسداد قانون 1989ء کی خلاف ورزی کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT