Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / چیف جسٹس آف انڈیا کا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

چیف جسٹس آف انڈیا کا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی؍ کولکتہ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ ہائیکورٹ کے جج جسٹس جی ایس کرنن نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ کے سات ججوں بشمول چیف جسٹس آف انڈیا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں کیونکہ وہ عدالت کے اجلاس پر حاضر ہونے یا نمائندگی کرنے سے قاصر رہے تھے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ کرنن کے طبی معائنے کئے جائیں گے جیسا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے۔ جسٹس کرنن کا ناقابل ضمانت وارنٹ قبل ازیں جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرپشن اور بے چینی سے عوام کو بچانے کیلئے ملک کے مفاد میں ازخود حکم جاری کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT