Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے ٹی ایس ٹھاکر کا تقرر

چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے ٹی ایس ٹھاکر کا تقرر

نئی دہلی ۔ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کے تقرر کیلئے بہت جلد احکامات (وارنٹ) جاری کردیئے جائیں گے ۔ وزارت قانون نے اس خصوص میں ایک فائیل وزیراعظم کے دفتر کو روانہ کردی ہے ۔ وزیراعظم کے دستخط کے بعد یہ فائیل راشٹرپتی بھون روانہ کردی جائے گی تاکہ جسٹس ٹھاکر کے تقرر نامہ پر صدرجمہوریہ کی مہر ثبت کی جاسکے ۔ وہ ہندوستان کے 43 ویں چیف جسٹس ہوں گے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون سدانند گوڑا نے آج صبح چیف جسٹس آف انڈیا ایچ ایل دتو کی سفارش کو وزیراعظم دفتر روانہ کردی ہے ۔ جنہوں نے اپنے جانشین کی حیثیت سے جسٹس ٹھاکر کا نام پیش کیا ۔ واضح رہے کہ جسٹس ٹھاکر کا شمار سپریم کورٹ کے سینئر ججوں میں ہوتا ہے اور /2 ڈسمبر کو چیف جسٹس دتو کی سبکدوشی کے بعد جائزہ حاصل کرلیں گے ۔ انہوں نے کئی ایک مالیاتی گھپلوں ، آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اور بٹنگ اسکینڈل میں تاریخ ساز فیصلے سنائے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT