Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیف سلیکٹر بننا چاہتے ہیں پونٹنگ، آسٹریلین ٹیم سے وابستگی مقصود

چیف سلیکٹر بننا چاہتے ہیں پونٹنگ، آسٹریلین ٹیم سے وابستگی مقصود

ملبورن، 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ وہ سلیکٹروں کے سربراہ کے طور پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں اور ساتھ ہی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ بھی کام کر سکتے ہیں۔ راڈمارش کے بعد پونٹنگ کو کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) میں سلیکٹر وں کے چیئرمیں کا اہم دعویدار مانا جا رہا ہے ۔ مارش نے جنوبی افریقہ سے ون ڈے اور ٹسٹ میں شکست کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ آسٹریلیا کی سیریز میں شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی سخت تنقید ہوئی تھی۔ مارش نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے ہٹنے کا اعلان کیا تھا اور فی الحال ٹریور ھونس فوری طور پر ان کی جگہ عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ پونٹنگ نے بدھ کو ورلڈ کپ آف گولف سلیبریٹی پرو۔ایم ٹورنمنٹ کے دوران یہاں آسٹریلیائی میڈیا سے کہا: ’’میں سلیکٹرکے سربراہ کے عہدہ کے بارے میں ضرور غور کروں گا ۔ میں نے یہ بات کرکٹ آسٹریلیا کو بھی بتائی ہے اور میں کسی بھی طرح سے آسٹریلیائی ٹیم کے ساتھ وابستگی پر خوشی محسوس کروں گا‘‘۔ پونٹنگ نے کہا : ’’ٹیم کے کل وقتی کوچ کا کردار بھی ایسا عہدہ ہے جس کے بارے میں میں سوچ سکتا ہوں اور اس پر کام کرسکتا ہوں۔ تاہم مجھے اس کیلئے اپنے خاندان سے بھی بات کرنی ہو گی۔ ‘‘پونٹنگ سال 2015 ء میں انڈین پریمیر لیگ میں ممبئی انڈینس کے کوچ کے عہدہ سے ہٹ گئے تھے ۔ 41سالہ سابق کپتان نے مزید کہا: ’’کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کو تقریباً چھ سے سات مہینے باہر رہنا ہوگا۔ میں نے ایسا 20 سال تک کیا ہے ۔ اس لئے مجھے اس سلسلے میں سوچنے کے لئے اپنے کنبے سے بات کرنی ہوگی ۔ ‘‘ویسے پونٹنگ فروری میں سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے کوچنگ کا کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس کے بارے میں ابھی ان کی سی اے سے بات چیت چل رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT