Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹرآبی قلت کے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ

چیف منسٹرآبی قلت کے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ

بھینسہ ۔4مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ریاست میں آبی قلت کے اہم مسئلہ کو حل کرنے کیلئے بیحد سنجیدہ ہے ۔ اس ضمن میں تلنگانہ وزیراعلیٰ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے مہاراشٹرا کے پراجکٹس کے ذریعہ تلنگانہ میں آبی سربراہی کیلئے بات چیت کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے کامیاب نمائندگی کی جو کہ ایک قابل ستائش اقدام اور تاریخ ساز کارنامہ ہے کیونکہ سابق میں کسی بھی متحدہ آندھرپردیش کے چیف منسٹر نے اس مسئلہ پر مہاراشٹرا حکومت سے کامیاب نمائندگی نہیں کی ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے بھینسہ آئی بی گیسٹ ہاؤز میں صحافیوں سے خطاب کرنے کے دوران کیا ۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ وزیراعلیٰ کی اس کامیاب ملاقات پر ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع کوگوداوری کے ذریعہ آبی سربراہی کی جائے گی جس سے تمام کسانوں اور عوام آبی قلت کے بحران سے دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے اس موقع پر تعلقہ مدہول کی جانب سے تلنگانہ وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھینسہ شہر میں ریاستی حکومت کی جانب سے منظور شدہ سرکاری اقامتی بوائز انگلش ہائی اسکول کا آئندہ تعلیمی سال کے آغاز پر بھینسہ شہر میں کسی کرایہ کی عمارت میں آغاز کیا جائے گا اور عنقریب شہر میں 5 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے جلد از جلد مذکورہ اقامتی اسکول کیلئے سرکاری عمارت تیار کی جائے گی ۔ انہوں نے مشن کاکتیہ کے دوسرے مرحلہ کیلئے حکومت کی جانب سے جاری جی او نمبر 248کے تحت تعلقہ مدہول کے تین منڈلوں میں عنقریب کاموں کا آغاز کیا جائے گا جس میں مدہول منڈل 248 کے تحت تعلقہ مدہول کے تین منڈلوں میں عنقریب کاموں کا آغاز کیا جائے گا جس میں مدہول منڈل مستقر کیلئے 32لاکھ ‘ تروڑ 32 ‘ ایڑبیڑ40 ‘ کارے گاؤں 21‘برہمن گاؤں 38 کے علاوہ لوکیشورم منڈل کے مواضعات گڈچاندہ 36‘ ملکاپور 32 ‘ کشٹاپور 75 ‘ پسپور 21‘ عبداللہ پور 63 ‘ سات گاؤں 41 ‘ واستاپور 24اور کوبیر منڈل کے مواضعات پارڈی بی 39 ‘ کسرا 24 ‘ منمت 61 ‘ راجورا 56‘ چنتا کنٹہ 41لاکھ لاگت سے مشن کاکتیہ کے کاموں کو مکمل کیا جائے گا ۔ قبل ازیں رکن اسمبلی نے کوبیر منڈل کے موضع مالیگاؤں کو ایک نوجوان شخص ڈی مہیش کو علاج کیلئے تلنگانہ وزیراعلیٰ سے نمائندگی کرتے ہوئے 44ہزار روپئے منظور کرواتے ہوئے موضع مالیگاؤں کے نمائندے سرپنچ ریکھا شنکر کو چیک حوالے کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس ٹاؤن صدر ٹی سرینواس ‘ ٹی آر ایس یوتھ صدر عبدالواسع رسول ‘ عزیز قریشی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT