Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹرس فنڈ سے مالی امداد

چیف منسٹرس فنڈ سے مالی امداد

کلواکرتی ۔ 15 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی کے گیسٹ ہاؤس میں رکن اسمبلی کلواکرتی ومشی چندریڈی نے محمد عبدالوحید نامی شخص کو 46 ہزار روپئے کا چیک حوالہ کیا اسی طرح جے اماں نامی خاتون کو بھی 25 ہزار روپیہ کا چیک سی ایم ریلیف فنڈ سے منظور کردہ حوالہ کیا گیا اس موقع پر محمد عبدالوحید کلواکرتی نے کہا کہ میرے پاس آروگیہ شری کارڈ موجود ہے ملک پیٹ کڈنی سنٹر کیر ہاسپٹل اور اومنی ہاسپٹل سے رجوع ہوا مگر آروگیہ شری سہولت پر ڈاکٹروں نے علاج نہیں کیا میں مجبوری کے عالم میں اپنی جان بچانے کی خاطر ساڑھے تین لاکھ روپئے کے قرض سے علاج کروایا ہوں اور اس وقت سی ایم ریلیف فنڈ سے صرف 46 ہزار روپئے کی امداد ملی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT