Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹری کا امیدوار پنجاب کا ہی ہوگا: کجریوال

چیف منسٹری کا امیدوار پنجاب کا ہی ہوگا: کجریوال

پٹیالہ۔11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی کا امیدوار پنجاب میں اس ریاست کا ہی ہوگا۔ وہ کسی دوسری ریاست سے یہاں درآمد نہیں کیا جائے گا۔ یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ اروند کجریوال پنجاب کی چیف منسٹری کے لیے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹری کا امیدوار ریاست پنجاب کا ہی ہوگا۔ عام آدمی پارٹی نے 2013ء میں دہلی میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا اور کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT