Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر آسام کی وزیر اعظم سے ملاقات ‘ مرکزی مدد پر زور

چیف منسٹر آسام کی وزیر اعظم سے ملاقات ‘ مرکزی مدد پر زور

نئی دہلی 11 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر آسام سربانندا سونوال نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست کی انتہائی ابتر معاشی صورتحال کو بہتر بنانے مدد کی خواہش کی ۔ 20 منٹ کی اس ملاقات میںچیف منسٹر نے وزیر اعظم کو ریاست میں نئی تشکیل شدہ بی جے پی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف اقدامات و ترقیاتی منصوبوں سے بھی واقف کروایا۔ انہوں نے بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کو ریاست کی انتہائی ابتر معاشی صورتحال سے واقف کروایا ہے اور مرکزی حکومت کی مدد طلب کی ہے تاکہ مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ ریاست کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے ۔ سونوال نے بعد ازاں وزیر فینانس ارون جیٹلی سے بھی ملاقات کی اور مرکز سے مدد فراہم کرنے کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT