Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرابابونائیڈو کی 67ویں سالگرہ

چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرابابونائیڈو کی 67ویں سالگرہ

گورنر نرسمہن اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی مبارکباد
حیدرآباد 20اپریل (یواین آئی )آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو اب67برس کے ہوگئے ۔ وزیراعظم نریندر مودی،گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے ان کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے ۔وزیراعظم گورنر اور تلنگانہ کے وزیراعلی نے ان سے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صحت مندی اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے ریاست کے عوام کی مزید خدمت کریں گے ۔اس موقع پر ریاستی وزرا ، تلگودیشم پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں چندرابابونائیڈو کے مکان پہنچ کر ان کو سالگرہ کی مبارکبا د پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہارکیا۔ بعد ازاں چندرابابونائیڈو اننت پور ضلع کے دورہ کے لئے روانہ ہوگئے ۔اسی دوران تلنگانہ تلگودیشم کی جانب سے سکندرآباد کے بھوئی گوڑہ میں بیت المعمرین میں تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈروں نے چندرابابو کی سالگرہ منائی۔تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈروں آرچندرشیکھر ،سارنگا پانی اور دوسروں نے کیک کاٹا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT