Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر اتراکھنڈ کا سونے کی جواہرات جڑی کشتی میں اپنے آبائی قصبہ کا دورہ

چیف منسٹر اتراکھنڈ کا سونے کی جواہرات جڑی کشتی میں اپنے آبائی قصبہ کا دورہ

جورہاٹ ؍ گوہاٹی ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اتراکھنڈ سربانند سونووال آسام کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے کل حلف برداری کیلئے تیار ہیں جبکہ ان کی انتخابی کامیابی کے بعد ان کے آبائی انتخابی حلقہ جزیرہ ماجولی کے دورہ کیلئے جو دریائے برہم پتر میں واقع ہے، سونے کی ایک کشتی جس میں جواہرات جڑے ہوں گے، تیار کی جارہی ہے۔ اس میں ایرکنڈیشنر لگائے جارہے ہیں۔ اس کا چھت کھلا ہوگا اور اہم شخصیتوں کیلئے ایک کمرہ تیار کیا جائے گا۔ یہ کشتی محکمہ ڈی آر ڈی اے کی ملکیت ہوگی اور دو گاڑیوں کو لے جاسکے گی۔ اس کی چھت پر بھی ایک کمرہ بنایا جائے گا تاکہ انتہائی اہم شخصیات قدرتی حسین مناظر کا مشاہدہ کرسکیں۔ جزیرہ یہ خصوصیت رکھتا ہیکہ ایشیاء کی سب سے وسیع دریا میں واقع ہے۔ آسام کے ضلع جورہاٹ میں شامل یہ جزیرہ نو ویشنوی تمدن کی علامت ہے جو پندرہویں صدی عیسوی سے سولہویں صدی عیسوی تک جاری رہاتھا جس کی بنیاد ایک قدآور ثقافتی و مذہبی شخصیت سری من شنکرادیوا نے رکھی تھی۔ اس کشتی کا نام منی کنچن نوکا رکھا گیا ہے جس پر پولیس، محکمہ صحت، محکمہ تعمیرات عامہ اور ڈی آر ڈی اے کا عملہ تعینات ہوگا۔ علاوہ ازیں عام مسافر بھی اس پر سفر کرسکیں گے۔ سرکاری عہدیدار فوجی، دیگر شہری بھی اس کشتی کے ذریعہ سفر کریں گے۔ ایشیا کے مصروف ترین دریائے بندرگاہوں سے ایک ہمتی گھاٹ تزئین و آرائش کے بعد بالکل مختلف نظر آرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT