Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر اتراکھنڈ کو بی جے پی کا چیلنج

چیف منسٹر اتراکھنڈ کو بی جے پی کا چیلنج

دھرادون ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی اتراکھنڈ کے صدر اجئے بھٹ نے آج چیف منسٹر ہریش راؤ کو للکارا ہے کہ اگر ان میں اخلاقی جرات ہے تو اسٹنگ سی ڈی پر کھلے عام مباحث کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیف منسٹر کے ساتھ عوام یا میڈیا کے روبرو اسٹنگ آپریشن پر مباحث کے لیے تیار رہیں ۔ واضح رہے کہ ریاست میں حالیہ سیاسی بحران کے دوران ہریش راوت نے کانگریس کے باغی ارکان اسمبلی کو حکومت کی تائید کے لیے لالچ کی پیشکش کی اور اس خصوص میں ٹیلی فون مذاکرات کو اسٹنگ آپریشن میں ریکارڈ کرلیے گئے تھے جب کہ مرکز نے معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیدیا تھا ۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اگر چیف منسٹر کو اس تنازعہ پر کوئی وضاحت یا اپنی دفاع میں کچھ کہنا ہے تو میڈیا اور عوام کا سامنا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر راوت بے قصور ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تو وہ سی بی آئی تحقیقات سے کیوں پس و پش کررہے ہیں اور عدالتوں کا چکر کیوں لگا رہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT