Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / چیف منسٹر اروناچل پردیش کو کل تک اکثریت ثابت کرنے مہلت

چیف منسٹر اروناچل پردیش کو کل تک اکثریت ثابت کرنے مہلت

گورنر کی ہدایت ، اکثریت سے زیادہ جمہوریت کی فتح اہم ، کانگریس کا ردعمل
ایٹا نگر / نئی دہلی ۔ /14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نابم ٹوکی کو سپریم کورٹ کی جانب سے چیف منسٹر اروناچل پردیش کل بحال کردیا گیا ہے ۔ گورنر نے انہیں /16 تاریخ تک ایوان اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کردکھانے کی ہدایت دی ہے ۔ اخباری نمائندوں سے اپنی چیف منسٹری کے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ٹوکی نے کہا کہ وہ کارگزار گورنر ٹاتاگٹارائے سے درخواست کریں گے کہ ایوان میں اتنی مختصر مدت میں اکثریت کا ثبوت دینا مشکل ہوگا ۔ اس لئے وہ مزید وقت طلب کریں گے اور گذارش کریں گے کہ اکثریت ثابت کرنے کی تاریخ ملتوی کردی جائے ۔ دریں اثناء نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس نے گورنر کی ہدایت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت ثابت کرنا چیف منسٹر کی ذمہ داری ہے ۔ سوال یہ نہیں ہے کہ تائید کیسے حاصل کی جائے ۔ اہمیت اس بات کی ہے کہ جمہوریت نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ کانگریس کے سینئر قائد غلام نبی آزاد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ کیا کانگریس اکثریت ثابت کرسکے گی ۔

TOPPOPULARRECENT