Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ارکان خاندان کی خواہشات کو پورا کررہے ہیں

چیف منسٹر ارکان خاندان کی خواہشات کو پورا کررہے ہیں

کے سی آر کو کویتا کا ’ بھولا شنکر ‘ کہنا مضحکہ خیز ، تلگو دیشم ترجمان نرسی ریڈی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : تلگو دیشم پارٹی کے ترجمان این نرسی ریڈی نے آج ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کے کویتا کی جانب سے ان کے والد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ’ بھولا شنکر وڈو ‘ کہنے کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔ نرسی ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ’ ہاں کے سی آر ان کے خاندان کے لیے ایک ’ بھولا شنکر وڈو ‘ ہیں کیوں کہ انہوں نے ان کے خاندان کے ارکان کو ان کی کابینہ میں شامل کیا اور ان کی دختر کے کویتا کو ایم پی بنایا ‘ ۔ تلگو دیشم قائد نے کہا کہ کے سی آر نے ان کی دختر کو ایک ایم پی بنادیا اور ہر سال بتکماں فیسٹیول کے نام پر دس کروڑ روپئے دے رہے ہیں ۔ انہوں نے وزراء ہریش راؤ اور کے ٹی آر پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ مشن کاکتیہ اور ورنگل پراجکٹس میں بدعنوانیوں میں ملوث ہیں ۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ کے سی آر ان کے ارکان خاندان کی خواہشات کو پورا کررہے ہیں ۔ نرسی ریڈی نے کہا کہ اگر چیف منسٹر عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کئے ہوتے تو 1800 کسان انتہائی اقدام نہ کیے ہوتے ۔۔

TOPPOPULARRECENT