Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ‘ اسپیکر ‘ چیف سکریٹری کیلئے رہائشی کوارٹرس کی تعمیر کی ہدایت

چیف منسٹر ‘ اسپیکر ‘ چیف سکریٹری کیلئے رہائشی کوارٹرس کی تعمیر کی ہدایت

تلنگانہ کے تمام اضلاع کو چارلائن سڑکوں سے مربوط کرنے کا فیصلہ ‘ بجٹ منصوبہ پر کے سی آر کا تبادلہ خیال
حیدرآباد۔22فبروری ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے چیف منسٹر کے ساتھ ساتھ چیف سکریٹری ‘ اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی ‘ صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل اور آئی اے ایس عہدیداروں کیلئے رہائشی مکانات تعمیر کرنے کی متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات دی ۔ انہوں نے ان رہائشی عمارتوں کی تعمیر کیلئے چیف سکریٹری کی زیر قیادت چھ اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ایک  کمیٹی تشکیل دینے کا مشورہ بھی دیا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ چیف منسٹر کے چنر شیکھر راؤ نے محکمہ عمارات و شوارع کے بجٹ منصوبہ جات کا آج پھر ایک بار جائزہ لیا اور اس موقع پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ منڈل مستقروں تا ضلع مستقروں کو ڈبل روڈ سے مربوط کرنے اور ضلع مستقروں سے حیدرآباد تک ( فور وے ) چار لائن کی شاہراہیں تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہیئے ۔علاوہ ازیں چیف منسٹر نے ندیوں اور کنالس پر تعمیر کئے جانے والے بریجس کیلئے سالانہ کتنی رقومات درکار ہوں گی ‘ اس کا بہتر انداز میں تخمینہ کر کے رقومات مختص کرنے کی متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو سخت ہدایات دیں اور بتایا جاتا ہیکہ این ٹی آر اسٹیڈیم واقع نزد اندرا پارک کے پاس تعمیر کئے جانے والے کلابھارتی کو کلچرل کنونشن سنٹر کی حیثیت سے ترقی دینے کی بھی عہدیداروں کو ہدایات دیں ۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر مزید کہاکہ محکمہ عمارات و شوارع کی تعمیرات آئندہ نسل کیلئے بھی قابل استعمال و فائدہ مند ثابت ہوں ‘تعمیر کئے جانے چاہیئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ چیف منسٹر نے ہر گاؤں کیلئے ایک بہتر و معیاری شاہراہ تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کرنے اور اندرون ایک سال ہر حلقہ اسمبلی میں ارکان اسمبلی کیلئے آفس عمارت تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ گریٹر حیدرآباد میں ایچ آئی سی سی کے طرز پر ایک اور کنونشن سنٹر تعمیر کرنے کی بھی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دیں ۔ اس اجلاس میں وزیر عمارات و شوارع  مسٹر ٹی ناگیشور راؤ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران محکمہ عمارات و شوارع وغیرہ بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT