Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر بہار کے استعفیٰ کا مطالبہ

چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر بہار کے استعفیٰ کا مطالبہ

پٹنہ ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بھاگلپور میں منہ این جی اوز اسکام سے بہار مقننہ کے دونوں ایوان آج دوسرے دن بھی دہ کر رہ گئے جبکہ اپوزیشن کانگریس اور آر جے ڈی نے نعرہ بازی کرتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ قائد اپوزیشن تیجسوی پرساد نے اجلاس شروع ہوتے ہی آرجے ڈی کی تحریک التوا نوٹس کی جانب مبذول کروائی اور زور دیا کہ وقفہ سوالات ملتوی کرکے این جی او اسکام پر مباحث منعقد کئے جائیں۔ اسپیکرنے کہا کہ تحریک التواء کی نوٹس پر مناسب وقت پر غورکیا جائے گا جس پر احتجاجی ارکان نے نعرہ بازی شروع کردی اور سی ایم اور ڈپٹی سی ایم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT