Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام

چیف منسٹر اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام

صدر ضلع کانگریس نظام آباد طاہربن حمدان کی پریس کانفرنس
نظام آباد:15؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ضلع کانگریس کمیٹی نظام آباد طاہر بن حمدان نے ٹی آرایس عوامی قائدین کی جانب دیئے گئے مہیش کمار گوڑ کے خلاف بیان بازی کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے چیالنج کیا کہ ٹی آر ایس دو رحکومت وبلدیہ میں کوئی ایک قابل کارنامہ بتائیں جس کا حوالہ دیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر ہو یا رکن پارلیمان کے کویتا عوام سے کئے گئے وعدوں کو گذشتہ ڈھائی سالوں میں پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے۔ صدر ضلع کانگریس کمیٹی مسٹر طاہر بن حمدا ن آج کانگریس بھون میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ ٹی آر ایس کے منتخبہ عوامی نمائندے وقادئین کی جانب سے کئے گئے تنقیدوں پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ عوامی جمہوریت میں اپوزیشن پارٹی  کو مکمل اختیار ہے کہ بر سر اقتدار پارٹی انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے پر توجہہ دلاتے ہوئے جواب طلبا کیا جائے۔ طاہر بن حمدان نے دریافت کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے نظام آباد شہر کی ترقی کیلئے 100 کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیا لیکن 20کروڑ روپئے جاری ہونے والا اعلان کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے عوامی نمائندوں نے جشن مناتے ہوئے کافی تشہیر کی آخر یہ 20 کروڑ روپئے کہاں گئے۔ کیوں یہفنڈ واپس ہوگئے ٹی آرایس قائدین نے کوئی وضاحت نہیں کی۔ ٹی آر ایس نمائندوں نے UGD کو مکمل نہ کرنے پرکانگریس پر تنقید کی لیکن کانگریس کے دور میں UGD کو مکمل نہ کرنے والے قائدین کو ٹی آرایس میں شامل کرتے ہوئے اہم عہدوں پر فائز کیا یہ کونسا طریقہ کار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ UGD کیلئے کانگریس دور حکومت میں 100 کروڑ روپئے تک فنڈ منظور کئے گئے۔ انہوں نے موسم گرما میں نظام ساگر سے نظام آباد شہریوں کیلئے پینے کا پانی لانے کے ٹی آر ایس عوامی نمائندوں کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں گوداوری ندی سے گھر گھر پانی سربراہ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT