Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر اے پی چندرابابو کا پی نارائنا کو پرسہ، فرزند کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

چیف منسٹر اے پی چندرابابو کا پی نارائنا کو پرسہ، فرزند کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

آج کابینہ کا اجلاس، جی ایس ٹی بل پر کل اسمبلی کا خصوصی اجلاس، 17 اور 18 مئی کو کلکٹرس کانفرنس
حیدرآباد 14 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو جنھوں نے اپنا دورہ امریکہ مکمل کرکے گزشتہ رات دیر گئے وجئے واڑہ پہونچے تھے، واپسی کے فوری بعد ریاستی نظم و نسق میں تیزی پیدا کرنے کے لئے قبل ازوقت ہی سلسلہ وار پروگراموں کو قطعیت دے رکھی تھی۔ ذرائع نے کہاکہ چندرابابو نے اپنے دورہ امریکہ سے واپسی کے فوری بعد آج صبح ضلع نیلور کے دورہ پر روانہ ہوئے جہاں اُنھوں نے کابینی رفیق وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر پی نارائنا کے فرزند کی کار حادثہ میں ہلاکت پر نارائنا اور اُن کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ نائیڈو کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو بھی تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے پروگراموں میں 15 مئی کو کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں جی ایس ٹی بل پر مباحث ہوں گے اور 16 مئی کو آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں جی ایس ٹی بل کو منظور کرلیا جائے گا۔ علاوہ ازیں 17 اور 18 مئی کو چیف منسٹر کی صدارت میں دو روزہ کلکٹرس کانفرنس منعقد ہوگی۔ ضلع کلکٹروں کے تبادلوں کی روشنی میں مجوزہ کانفرنس میں زیادہ تر نئے کلکٹرس بھی شرکت کریں گے۔ جبکہ کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے علاوہ کلکٹرس کانفرنس میں چیف منسٹر کلکٹرس کو نظم و نسق کی حکمت عملی سے واقف کرواتے ہوئے انھیں فراہم کئے جانے والے رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT