Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر اے پی چندرا بابو ڈاؤس میں آمد سرکردہ سی ای اوز سے تبادلہ خیال

چیف منسٹر اے پی چندرا بابو ڈاؤس میں آمد سرکردہ سی ای اوز سے تبادلہ خیال

حیدرآباد،16 جنوری (یواین آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو عالمی معاشی فورم کی میٹنگ میں شرکت کے لئے ریاستی وفد کے ساتھ ڈاؤس پہنچ گئے ۔ عالمی معاشی فورم کے منیجنگ بورڈ کے رکن فلپ روسلر نے انہیں مدعو کیا ہے ۔ وزیراعلی اپنے پانچ روزہ دورہ کے دوران 45 تا 50 باہمی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ آندھراپردیش اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے ۔ 17جنوری کو چندرا بابو نائیڈو صدرنشین جیٹرو ہیرویوکی ایشی گے ‘ شیرے انٹرنیشنل کی نس کم اسٹراٹان کے علاوہ چانسلر یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلی نکولاس ڈرکس سے ملاقات کریں گے ۔ شام میں وہ ٹائم انڈیا ایوارڈس کی تقریب میں شرکت کریں گے اور سی پی پی انوسٹمنٹ بورڈ و گلوبل فنڈ گروپ کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ 18جنوری کو چندرا بابو صدرنشین سنگاپور ای ڈی جی بہہسوائم گن سے باہمی ملاقات کریں گے اور عالمی مالیاتی و نگہداشت صحت کی سرکردہ کمپنیوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT