Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / چیف منسٹر بنگال ممتا بنرجی وزیراعظم بننے کی اہل: رامادیو

چیف منسٹر بنگال ممتا بنرجی وزیراعظم بننے کی اہل: رامادیو

کلکتہ: مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کی سادگی اور سیاسی اثررسوخ کے پیش نظر قصیدی خوانی کرتے ہوئے یوگا گرو بابا رام دیو نے ہفتہ کے روزکہاکہ ترنمول سربراہ ایک روزوزیرآعظم ضرور بن سکتی ہیں۔

رام دیو راج بھون میں گورنر کے این ترپاٹھی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ممتا بنرجی کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں ہے۔ ان کی شبہہ صاف ستھری ہے ۔

اگر چائے والا کا لڑکا مودی وزیر اعظم بن سکتا ہے تو پھر ممتا بنرجی وزیر اعظم کیو ں نہیں بن سکتی‘‘۔رام دیو جونریندرمودی کے قریبی رفیق سمجھے جاتے ہیں نے ممتا بنرجی کی خوب ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ان میں وزیراعظم بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔

ان کی صلاحیتوں پر کوئی سوال اٹھایا نہیں جاسکتا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ممتا بنرجی سیاست میں ایک سادگی پسند او ردیانت دار لیڈر کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT