Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر تاملناڈو کے ساتھ وزیر اعظم کا ظہرانہ

چیف منسٹر تاملناڈو کے ساتھ وزیر اعظم کا ظہرانہ

پارلیمنٹ میں انا ڈی ایم کے کی حمایت حاصل کرنے کی ترغیب
چینائی۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر تاملناڈو جیہ للیتا سے ان کی قیامگاہ پائیس گارڈن میں ظہرانہ کی دعوت پر ملاقات کی جبکہ یہ ملاقات پارلیمنٹ میں معاشی اصلاحات بل کی حمایت حاصل کرنے کے تناظر میں اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ یہ بل پارلیمنٹ میں لیت و لعل کا شکار ہوگیا ہے۔ وزیرا عظم نے مدراس یونیورسٹی میں یوم قومی ہینڈلوم تقاریب کا افتتاح کرنے کے بعد سیدھے چیف منسٹر کی قیامگاہ پہنچے۔ باب الداخلہ پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ انا ڈی ایم کے لیڈر نے وزیر اعظم کو لنچ پر مدعو کیا تھا جسے قبول کرلیا گیا۔ ملاقات کے دوران چیف منسٹر نے وزیر اعظم سے تاملناڈو کے مسائل بشمول کرناٹک اور کیرالا کا بین ریاستی دریائی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا اور ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ انا ڈی ایم کے لوک سبھا میں 30 اور راجیہ سبھا میں 11ارکان ہیں اور پارلیمنٹ میں معاشی اصلاحات بل اور تحویل اراضی بل کی منظوری میںجیہ للیتا کا تعاون حاصل کرنے کیلئے وزیر اعظم نے ترغیب دی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT