Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ترقی کا فرضی تاثر پیش کر رہے ہیں ‘ سی پی ایم

چیف منسٹر ترقی کا فرضی تاثر پیش کر رہے ہیں ‘ سی پی ایم

کریمنگر 25 ڈسمبر ( آئی این این ) سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرابھدرم نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر ڈبل بیڈ روم مکانات کی اسکیم پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اس اسکیم کے تعلق سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔ پیداپلی ضلع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویرا بھدرم نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نے حالانکہ 500 ڈبل بیڈ روم مکانات عوام کے حوالے کئے لیکن وہ اس کی تشہیر پر اس سے زیادہ رقومات خرچ کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے اپنے متبنہ گاووں میںکچھ ترقیاتی کام کرتے ہوئے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ جو فنڈز بھلائی کی اسکیمات سے متعلق ہیں ریاستی حکومت انہیں دوسرے شعبوں کو منتقل کر رہی ہے ۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرس کی رقومات تک کو دوسرے کاموں میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT