Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کسی بھی وقت عدالت کے کٹہرے میں ہونگے

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کسی بھی وقت عدالت کے کٹہرے میں ہونگے

بوجوا پارٹیوں کیلئے عوام ’’باہوبلی‘‘، سیکریٹری سی پی آئی سی وینکٹ ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔ 20 مارچ (سیاست نیوز) سیکریٹری سی پی آئی تلنگانہ سی وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ پر دستور کے مغائر اقدامات کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کبھی بھی اور کسی بھی وقت چندر شیکھر راؤ عدالتی کٹھرے میں ٹہرنے سے نہیں بچ سکیں گے۔ وینکٹ ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’بوجوا پارٹیوں‘‘ کیلئے عوام ہی ’’باہوبلی‘‘ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے ٹی آر ایس زیرقیادت تلنگانہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر صرف زبانی جمع خرچ کے اعلانات کرتے ہوئے دکھاوے کے کاموں کو انجام دینے پر اپنی اولین ترجیح دے رہے ہیں تاکہ عوام میں ان دکھاوے کے کاموں سے مثبت اثر مرتب ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ان حربوں سے متاثر ہونے والے نہیں ہیں بلکہ حقیقی حالات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ہی اپنی فیصلہ کرنے کا موقف رکھتے ہیں۔ سیکریٹری سی پی آئی نے مزید کہا کہ گزشتہ انتخابات میں عوام نے محض تلنگانہ کے جذبات کو ملحوظ رکھتے ہوئے جدوجہد کے ذریعہ تلنگانہ حاصل کرنے پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو بھاری اکثریت سے منتخب کرکے موقع فراہم کیا لیکن اب تلنگانہ راشٹر سمیتی کی اصلیت دیکھنے کے بعد عوام میں ہر سطح پر زبردست ناراضگی و مایوسی ہے جس کی روشنی میں آئندہ انتخابات کے موقع پر یہی عوام چندر شیکھر راؤ کو اپنا منہ توڑ جواب دیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT