Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی سعید کو ہند ۔ پاک امن کی امید

چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی سعید کو ہند ۔ پاک امن کی امید

سرینگر ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے آج جنگ بندی معاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے میں کامیاب رہیں گے اور اس علاقہ میں پائیدار امن قائم ہوجائے گا۔ چیف منسٹر بارہویں پولیس ٹریننگ بیاچ سے تربیتی اسکول میں ضلع گندربل میں خطاب کررہے تھے۔

 

کولکتہ میں سکریٹریٹ بلڈنگ کو
دھماکہ سے اُڑادینے کی دھمکی
کولکتہ۔/15ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ پولیس کو آج دوپہر ایک نامعلوم ای میل موصول ہوا ہے جس میں200سالہ قدیم رائٹرس بلڈنگ کو دھماکہ سے اُڑادینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ عمارت میں ریاستی سکریٹریٹ واقع ہے جس کی تزئین نو کی جارہی ہے۔ علاقہ لال بازار کے قریب پولیس ہیڈکوارٹر کو ای میل وصول ہوتے ہی بلڈنگ کے اطراف و اکناف سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔بم اسکواڈ اور کھوجی کتوں کے ذریعہ تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے جبکہ احتیاطاً عمارت کا تخلیہ کروادیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT