Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر جموں و کشمیر کی وزیراعظم سے ملاقات

چیف منسٹر جموں و کشمیر کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے مختلف ریاستی مسائل بشمول نظم و قانون کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس ملاقات کو خیرسگالی ملاقات قرار دیا۔ محبوبہ مفتی جموں و کشمیر کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہیں۔ انہوں نے مرکز سے مخلوط حکومت کے ایجنڈہ پر عمل آوری کیلئے امداد طلب کی۔ قبل ازیں چیف منسٹر نے اِن اطلاعات کو مسترد کردیا کہ مقامی اور بیرونی طلبہ کے درمیان کوئی تنازعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام طلبہ کی جو وادی کشمیر میں زیرتعلیم ہیں، حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب ہمارے بچے ہیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کرے۔ انہیں اعتماد ہے کہ وہ اپنے مکانوں کو کشمیر میں واپس آجائیں گے۔ یہ طلبہ برسوں سے یہاں مقیم ہیں۔ اس واقعہ کی وجہ سے وہ عوام سے کٹ کر علیحدہ نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ یہ طلبہ واپس آجائیں گے۔ این آئی ٹی سرینگر یکم اپریل سے تنازعہ کا مرکز بن گیا ہے جبکہ غیرمقامی اور مقامی طلبہ کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں جس کی وجہ ورلڈ 20 ٹوئنٹی کپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں ہندوستان کی شکست تھی۔ صورتحال 5 اپریل کو ابتر ہوگئی جبکہ غیرمقامی طلبہ نے عمارت کے باہر جلوس نکالنے کی کوشش کی جسے پولیس نے روک دیا اس کے بعد پرتشدد واقعات بشمول توڑ پھوڑ پیش آئے اور پولیس طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے کیلئے مجبور ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT