Monday , June 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر دفتر کے عہدیداروں کی آمد سے کریم نگر میں ہلچل

چیف منسٹر دفتر کے عہدیداروں کی آمد سے کریم نگر میں ہلچل

کریم نگر۔/7جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے سی آر کے دفتر کے متعلقہ عہدیداران اعلیٰ کے کریم نگر مستقر کے ایک روزہ دورہ نے ہلچل مچادی۔ کریم نگر کو ایک انتہائی خوبصورت سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل آوری کا جائزہ لینے اور مانیر ندی کے نچلے حصہ کا مانیرریور فرنٹ کے ساتھ مختلف ترقیاتی اسکیمات کی عمل آوری کے لئے ضلع کلکٹرسرفراز احمد کے ساتھ جائزہ لیا۔ کریم نگر کی ترقی اور اسے خوبصورت بنانے کیلئے تلنگانہ حکومت کروڑہا روپئے خرچ کررہی ہے۔ روبہ عمل کاموں کے معیار کا انہوں نے جائزہ لیا۔ سابرمتی ریور فرنٹ کی طرز پر 609 کروڑ سے مانیر ندی پر ریور فرنٹ کی تعمیر کا انہوں نے تفصیلی مشاہدہ کیا اور کس طرح  سے عمل آوری ہوگی اس کی تنقیح کی۔ ایل ایم ڈی کے نچلے حصہ نشیب میں تعمیر کئے جانے والے مانیر ریور فرنٹ کی تعمیر کے لئے یہاں کی جارہی صفائی کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کیلئے چیف منسٹر کے ایڈیشنل سکریٹری سبھروال نے مشورہ دیا۔ الگنور برج کے پاس ایل ایم ڈی پر مانیر ریور فرنٹ کی ضلع کلکٹر سرفراز احمد کے ہمراہ تنقیح کی۔

مدور۔ چیریال میں زبردست
بارش، موسم میں خوشگوار تبدیلی
حسن آباد۔/7جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریونیو ڈیویںن کے بیشتر مواضعات میں گزشتہ دو روز سے متواتر تیز و زور دار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث جاریہ موسم گرما کی شدت و تیز دھوپ کی تمازت و لو سے عوام کو عبوری راحت نصیب ہوئی ہے۔ مقامی سطح پر موسم میں خوشگوار تبدیلی واقع ہوئی ہے۔وقفہ وقفہ سے شدید بارش ہونے سے کئی مواضعات میں تالابوں کنالوں اور نشیبی مقامات پر پانی وافر مقدار میں جمع ہوگیا ہے۔ مدور، چیریال ، کوہیڈا، اکنا پیٹ منڈلس میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے مسلسل تیز ہواؤں اور بجلی کی گھن گرج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT