Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر دہلی کی سکریٹریٹ پر سی بی آئی دھاوے قابل اعتراض : شتروگھن سنہا

چیف منسٹر دہلی کی سکریٹریٹ پر سی بی آئی دھاوے قابل اعتراض : شتروگھن سنہا

نئی دہلی ۔16 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے جو اکثر پارٹی کے موقف سے مختلف موقف اختیار کرتے ہیں آج سی بی آئی کے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے پرنسپال سکریٹری کے دفتر پر دھاوے کے وقت پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اظہار حیرت کیا کہ اس قسم کی تلاشیوں کی سفارش کس نے کی تھی ۔ شتروگھن سنہا نے ساتھ ہی ساتھ کجریوال کی وزیراعظم نریندر مودی کی مذمت کیلئے استعمال کی ہوئی زبان پر بھی اعتراض کیا ۔ کل سی بی آئی دھاوے کے بعد کجریوال نے مودی کو بزدل اور نفسیاتی مریض قرار دیا تھا ۔ شتروگھن سنہا نے کہاکہ سیاست میں وقت کا تعین ہی سب کچھ ہوتا ہے ۔ یقینا دھاوے کا یہ وقت مناسب نہیں تھا ۔ اُن کو اندیشہ ہے کہ یہ اقدام بی جے پی کے لئے اُلٹی آنتیں گلے پڑنے کے مترادف ہوگا ۔ انھوں نے حیرت ظاہر کی کہ اس کارروائی کی تجویز کس نے پیش کی تھی ۔ وہ بھی ایک ایسے وقت جبکہ کجریوال صرف مقبول ہی نہیں بلکہ عوام میں مقبول ترین شخصیت ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT