Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ پر مظاہرے روکے جائیں‘ عدالت

چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ پر مظاہرے روکے جائیں‘ عدالت

نئی دہلی 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی قیامگاہ کے باہر احتجاجی مظاہروں کو روکا جائے ۔ چیف منسٹر کی قیامگاہ سیول لائینس علاقہ میں ہے ۔ عدالت نے کہا کہ احتجاج سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے اس لئے مظاہروں کو روکا جانا چاہئے ۔ جسٹس وبھو بھکرو نے علاقہ کے مکینوں کی درخواست پر یہ ہدایت دی ہے ۔ مکینوں نے اپنی درخواست میں ادعا کیا کہ مسلسل مظاہروں اور احتجاج کی وجہ سے انہیں ہراسانی ہو رہیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کی وجہ سے علاقہ میں ٹریفک کی آمد و رفت میں بھی تحدیدات عائد ہو رہی ہیں اور وہ پریشان ہو رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے تھا کہ دارالحکومت میں سیول لائینس علاقہ کے مکینوں کو اس طرح دھرنے اور احتجاج سے مشکلات جھیلنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ۔ حکومت دہلی نے ا س درخواست کی مخالفت نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ پولیس کو اس سلسلہ میں کارروائی کرنی چاہئے ۔

صفدر جنگ ہاسپٹل کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کی ہڑتال
نئی دہلی 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صفدر جنگ ہاسپٹل کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے غیر معینہ ہڑتال شروع کردی ہے۔ اُن کا الزام ہے کہ اُن کے ایک رفیق کار پر خاتون پیشنٹ نے حملہ کیا۔ ایمرجنسی سرویسس متاثر ہوئی ہیں جبکہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کل شام سے جاری ہے اور اُن کا مطالبہ ہے کہ احاطہ دواخانہ میں سکیورٹی بڑھائی جائے۔

TOPPOPULARRECENT