Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر دہلی کی قیام گاہ کے روبرو بی جے پی کونسلرس کا احتجاجی مظاہرہ

چیف منسٹر دہلی کی قیام گاہ کے روبرو بی جے پی کونسلرس کا احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : بی جے پی کی زیر اقتدار میونسپل کارپوریشن آف دہلی کے 3 مئیرس اور سینکڑوں کارپوریٹرس نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال کی قیامگاہ کے روبرو احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے واجب الادا بقایا جات کی اجرائی کا مطالبہ کیا ۔ احتجاج کے دوران بی جے پی کونسلروں نے کجریوال حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے اور بلدی اداروں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کے لیے دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے پر تنقید کی ۔ اور کہا کہ اس اقدام کا مقصد میونسپل کارپوریشن کو رسوا کرنا ہے ۔ کونسلرس اور مئیرس نے عام آدمی پارٹی حکومت ، چوتھے فینانس کمیشن رپورٹ پر عمل آوری نہیں کررہی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں بی جے پی کی زیر اقتدار بلدی ادارے فنڈس کی قلت سے دوچار ہے ۔ احتجاج کے دوران پولیس نے کونسلرس اور مئیرس کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ خاموش نہیں رہے ۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ اور کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا ۔ حکومت کے اس فیصلہ پر کہ کل سے اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا جائے شدید اعتراض کرتے ہوئے تینوں مئیرس ایسٹ دہلی میونسپل کارپوریشن ، نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن اور ساوتھ دہلی میونسپل کارپوریشن نے بھی 9 جون کو رام لیلہ میدان پر ایک روزہ مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT