Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر راجستھان کے سیکوریٹی اہلکار کی خود کشی

چیف منسٹر راجستھان کے سیکوریٹی اہلکار کی خود کشی

جئے پور ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): چیف منسٹر راجستھان کے سیکوریٹی سیل میں متعین ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے جس نے کل اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔ آج صبح ضلع الوار میں ایک ٹرین کے روبرو چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ اے ایس آئی پھول چندیادو نے کل راجستھان پولیس اکیڈیمی شاستری نگر میں اپنی سرویس ریوالور سے 30 سالہ بیوی گیتا دیوی کو گولی مار کر ہلاک کردیا کیوں کہ وہ شراب نوشی کی اجازت نہیں دے رہی تھی ۔ اس قتل کے بعد وہ ، الوار فرار ہوگیا اور آج صبح کھیرتال ر یلوے اسٹیشن پر بیٹھا رہا اور بعض مقامی لوگوں نے اس کی حرکات و سکنات پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے وہاں سے چلے جانے کے لیے کہا لیکن اس نییٔیٔیٔ اسٹیشن کے قریب ایک ٹرین کے روبرو اچانک چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ اس جوڑے کو 2 لڑکے اور ایک لڑکی ہے ۔شراب نوشی کے مسئلہ پر والدین کی موت کے بعد یہ بچے بے سہارا ہوگئے ہیں جبکہ ان کے گھر میں کل تک قہقہے گونجتے تھے آج وہاں پر سوگوار ماحول دیکھا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT