Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر رمن سنگھ کی نتیش کمار سے ملاقات

چیف منسٹر رمن سنگھ کی نتیش کمار سے ملاقات

پٹنہ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ نے آج بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات کی۔مسٹر سنگھ ایک انے مارگ پر واقع وزیراعلی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مسٹر کمار سے اخلاقی ملاقات کی۔ وزیر اعلی مسٹر کمار نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی مسٹر سنگھ کا گلدستہ دے کر خیر مقدم کیا۔ مسٹر کمار نے مسٹر سنگھ کوکپڑے اور علامتی نشان بھی پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار، وزیر اعلی کے سکریٹری اتیش چندرا، منیش کمار ورما اور وزیر اعلی کے او ایس ڈی گوپال سنگھ موجود تھے ۔قابل ذکر ہے کہ دو روزہ بہار دورے پر آنے والے مسٹر سنگھ نے کل دیر شام گورنر رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کی تھی۔ سنگھ آج مونگیر کے لئے روانہ ہو گئے جہاں وہ بہار یوگا اسکول کے بانی سوامی نرنجنانند سرسوتی سے ملاقات کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT