Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد کی حوالگی

چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد کی حوالگی

ویلدنڈہ۔/13فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویلدنڈہ منڈل کے موضع جوٹپلی سے تعلق رکھنے والے لال محمد کچھ دنوں سے بیمار ہیں ان کی معاشی تنگدستی کو دیکھتے ہوئے ان کی اہلیہ نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کیلئے درخواست دی تھی، ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپئے منظور ہوئے۔ بطور چیک لال محمد کی اہلیہ کو رکن اسمبلی ومشی چندر ریڈی کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر پرشوتم ریڈی، شیکھر، سرینواس، یادیا، بال راج اور دیگر قائدین موجود تھے۔ لال محمد کی اہلیہ نے رکن اسمبلی اور دیگر قائدین سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT