Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں سدھاکر ریڈی کا عطیہ

چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں سدھاکر ریڈی کا عطیہ

حیدرآباد۔21مارچ ( پی ٹی آئی) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے کانگریسی رکن اور اے آئی سی سی کے سابق سکریٹری پنگویٹی سدھاکر ریڈی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک ماہ کی تنخواہ چیف منسٹرس ریلیف فنڈ میں بطور عطیہ دے دیا ۔ سدھاکر ریڈی نے چیک کی پیشکشی کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ چاہتے ہی ںکہ ان کی طرف سے دی گئی رقم تلنگانہ میں قحط سالی کے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے امدادی کاموں میں استعمال کی جائے ۔سدھاکر ریڈی نے قبل ازیں علحدہ تلنگانہ جدوجہد میں خودکشی کرنے والے نوجوانوں کے خاندانوں میں اپنی تین ماہ کی تنخواہ بطور امداد دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT